لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت اقدامات کا عندیہ

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق جاری مشاورت ختم ہوتے ہی حکومت جلد اہم فیصلے کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی یا سخت پابندیاں عائد کرنے کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب سوال یہ نہیں کہ کارروائی ہوگی یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ کس نوعیت کے اقدامات کیے جائیں گے۔

برطانیہ میں کم عمر مجرموں کو قید سے استثنیٰ، فیصلے پر شدید عوامی اور سیاسی ردعمل

برطانیہ میں والدین، ماہرینِ صحت اور مختلف سیاسی رہنما بچوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی حلقوں نے آسٹریلیا طرز کی پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے، جہاں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر قانون متعارف کرایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مجوزہ اقدامات میں کم عمر صارفین کے لیے لائیو اسٹریمنگ، لوکیشن شیئرنگ، اور مسلسل اسکرولنگ جیسے فیچرز محدود کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں