اتوار,  19 اپریل 2026ء
اسرائیلی فوج کی لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔

اس حوالے سے لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار مکان یا تو مکمل تباہ ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ، لبنان پر اسرائیلی حملے میں یو این امن مشن کا فرانسیسی فوجی بھی مارا گیا۔

ادھر جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 9 سے زائدزخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ‏زخمی 9 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔‏

آبنائے ہرمز میں بھارتی بحری جہازوں پر فائرنگ، بھارت نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  امن پسندوں پر حملے قابل قبول نہیں، لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا یہ حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے، یہ حملے بند ہونے چاہئیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے اندر خود ساختہ یلو لائن بنا دی ہے، لبنانی دیہات میں گھروں کی تباہی، گولہ باری اور مشین گن سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں بھی اسی طرح کی یلو لائن بنائی گئی تھی۔

مزید خبریں