منگل,  15 جولائی 2025ء
ایلون مسک نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی مالی مدد کی تو سنگین نتائج کا سامنا ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک نے ڈیموکریٹ امیدواروں کی مالی مدد کی تو سنگین نتائج کا سامنا ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک کے ساتھ میرا تعلق اب ختم ہو چکا ہے۔ اور ایلون مسک کی تفتیش کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک نے ڈیمو کریٹ امیدواروں کی مالی مدد کی تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:معظم بٹ کا جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کی حمایت، بھارت کو پاکستان کا کھلا دشمن قرار دے دیا

اس سے قبل امریکی صدر اور دنیا کے امیر ترین فرد ایلون مسک کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد وائٹ ہاؤس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مسک سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید خبریں