برلن (روشن پاکستان نیوز): جرمنی میں زیر علاج ایبولا وائرس کے شکار امریکی ڈاکٹر پیٹر اسٹافورڈ صحت یاب ہو گئے ہیں۔
جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) میں خدمات انجام دیتے ہوئے ایبولا وائرس کا شکار ہونے والے ایک امریکی ڈاکٹر دو ہفتوں سے زائد عرصے تک جرمنی میں علاج کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن کے چیریٹی اسپتال نے بتایا کہ مذکورہ 39 سالہ مریض پیٹر اسٹافورڈ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انھیں ہفتے کے روز قرنطینہ سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
جرمنی میں ہنر مند افراد کے لیے ملازمت کی بڑی پیشکش
امریکی سرجن کا تعلق مشنری گروپ سے ہے جو کانگو میں خدمات سر انجام دے رہا تھا، ڈاکٹر پیٹر کانگو میں مریض کا آپریشن کرتے ہوئے ایبولا کی نئی شکل کے وائرس کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انھیں خصوصی طیارے کے ذریعے یوگنڈا سے جرمنی کے برلن چیریٹی اسپتال لایا گیا تھا۔











