لومامی نیشنل پارک(روشن پاکستان نیوز) افریقی ملک کانگو کے جنگلات میں نارنجی ہونٹوں والا نیا بندر دریافت کرلیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے لومامی نیشنل پارک میں سائنسدانوں نے بندر کی ایک نئی نسل دریافت کر لی ہے۔
کولوبس کونگوئنسیس نامی اس نایاب بندر کی پہچان اس کے کالے چہرے اور گلابی مائل نارنجی ہونٹ ہیں۔
مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی ایک اہم وجہ دریافت
ماہرین کے مطابق یہ گزشتہ 75 برسوں میں افریقہ میں دریافت ہونے والی بندروں کی صرف پانچویں نئی نسل ہے۔ جبکہ اس بندر کے تحفظ کے لیے اقدامات پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔











