کہیں شدیدگرمی توکہیں بارش؛محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

شہر لاہور کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے اور شہر کا درجہ حرارت تقریباً 28 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہےجبکہ ہوا کی رفتار تقریباً9 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈکی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 57 فیصد ریکارڈکیاگیاہے جبکہ فضا میں تقریباً 50 فیصد سے زائد بادلوں کا راج ہے،سورج او ربادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوارہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

دوسری طرف کراچی میں گرمی کی شدت برقرارہے اور حبس کی کیفیت ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرقائدکادرجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچے گا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.6ڈگری ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے ،شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک ہے جہاں پارہ 33 ڈگری تک جائےگااور 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری

وفاقی دارالحکومت میں موسم آج گرم اور خشک رہے گا،اسلام آباد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں