اتوار,  19 اپریل 2026ء
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا میں سوات، کرک، ملاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش  ہوئی جبکہ گلیات اور وادی ناران میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔

ادھر وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر بند ہوگئی جس کے سبب سیاحوں کی 20 سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ کئی مسافروں کو مقامی آبادی میں رہائش فراہم کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اس کے علاوہ  بلوچستان کی وادی زیارت کے بالائی علاقوں، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں بارش  ہوئی جبکہ بارش کے باعث شاہراہ قراقرم کوہستان لاچی نالہ کے قریب لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے  آج بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں