فیصل آباد(کرائم رپورٹر) فیصل آباد کے علاقے رشید آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہو گئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق چھاپے کے دوران 8 ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں ہونے والی فائرنگ سے 4 ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول اور چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک ملزمان کی شناخت بارون، آفتاب، شہباز اور نصیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان مختلف اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور فائرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔











