اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران اعتماد سازی کی ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے قبضے میں لی گئی ایرانی کشتی M/V Touska کو اس کے 22 عملے سمیت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے تاکہ انہیں ایران واپس بھیجا جا سکے، جبکہ مزید 6 افراد کو گزشتہ ہفتے ہی منتقل کیا جا چکا ہے۔
سحر کامران کا زید جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
سحر کامران کے مطابق یہ اقدام خطے میں امن کے عمل میں اہم پیش رفت ہے اور اس سے پاکستان کے تعمیری اور غیر جانبدار کردار کو اجاگر کیا گیا ہے، جو علاقائی استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سفارتکاری کو ہی آگے بڑھنے کا مؤثر راستہ سمجھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔











