کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی (روشن پاکستان نیوز) شہر قائد میں گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو بھی شہر میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرے گا، دن میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

آج کراچی میں گرمی کی شدت کل سے معمولی سی کم ہوگی، گرد آلود ہوائیں چلیں گی، اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 3 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوا 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

واضح رہے کل کراچی میں رواں سال کا گرم تین دن رہا، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ متعدد متاثرہ مریض اسپتال منتقل کیے گئے، ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پانی اورنمکیات کے استعمال کو یقنی بنائیں اور غیر ضروری طور پر دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نہ نکلیں۔

مزید خبریں