

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کےخلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر کل اعتراض عائد کیے گئے تھے۔