جمعرات,  01 اکتوبر 2026ء
ایشین گیمز: بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

بھارت سری لنکا کو 124 رنز سے ہراکر ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم 170رنز کے ہدف کے جواب میں 45 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 3اکتوبر کو ہوگا۔

آئی سی سی کا انٹرنیشنل کرکٹ شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں