راولپنڈی میں بارش کے باعث کل پی ایس ایل میچز متاثرہونے کاخدشہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پی ایس ایل 9 کے کل 2میچز راولپنڈی میں بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 2 میچز شیڈول ہیں، دوپہر کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام کو اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو شکست دیدی

راولپنڈی اسلام آباد میں کل بھی دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ڈبل ہیڈر کے لیے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو فینز کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔بارش کی وجہ سے جمعہ کو ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہ ہوسکا۔

مزید خبریں