اتوار,  31 مئی 2026ء
برطانوی نژاد پاکستانی باکسر آدم عظیم نے کینیڈین حریف کو شکست دے دی

لندن (روشن پاکستان نیوز): برطانوی نژاد پاکستانی باکسر آدم عظیم نے کینیڈین حریف کو شکست دے دی۔

ناقابل شکست آدم عظیم نے اسٹیو کلیجٹ کو تیسرے راؤنڈ میں ہرایا، اس لائٹ ویلٹر ویٹ مقابلے میں آدم عظیم نے دوسرے راؤنڈ میں کلیجٹ کو گرا دیا اور تیسرے راؤنڈ میں مقابلہ ختم کر کے فتح حاصل کی۔

لندن کے مشہور ویمبلے ارینا میں ہزاروں افراد نے مقابلہ دیکھا، باکسر نے کہا کہ اسٹیو کلیجٹ سے مقابلے کے لیے انھوں نے 12 ہفتے سخت ٹریننگ کی۔ باکسر آدم عظیم نے کہا اسٹیو کلیجٹ بہترین فائٹر ہے، اس کے لیے بھی تالیاں بجائیں۔

انھوں نے کہا میں کینیڈین باکسر کے خلاف فتح پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔ یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے آدم عظیم کے والدین اور بھائی بھی ویمبلے ارینا میں موجود تھے۔

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت اقدامات کا عندیہ

آدم عظیم کے کوچ شین میکگوئگن نے کہا کہ اگر آدم عالمی ٹائٹل نہ جیت سکا تو اس کا مطلب ہوگا کہ میں نے اپنی کوچنگ میں کوئی بہت بڑی غلطی کی ہے، مجھے صرف یہ نہیں لگتا کہ وہ عالمی چیمپئن بنے گا، بلکہ میرا یقین ہے کہ وہ مختلف تنظیموں کے عالمی ٹائٹلز کو یک جا کرنے والا (یونیفائیڈ چیمپئن) اور مختلف ویٹ کیٹیگریز میں عالمی چیمپئن بنے گا۔

انھوں نے کہا ’’خاص طور پر 140 پاؤنڈ (لائٹ ویلٹر ویٹ) ڈویژن میں ایسے باکسر بہت کم ہوتے ہیں۔ جب آپ امریکا جاتے ہیں تو آپ کی اصل صلاحیت کا اندازہ ہو جاتا ہے، کیوں کہ وہاں بہترین فائٹرز موجود ہیں۔ آدم وہاں جائے گا، پھر واپس آ کر عالمی ٹائٹلز جیتے گا۔‘‘

مزید خبریں