هفته,  27 جولائی 2024ء
پی ایس ایل کیلئے کمنٹری پینل کااعلان،کرکٹ کے بڑے ،بڑے نام شامل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹار کرکٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک این بشپ بھی پینل کا حصہ ہیں، ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین بھی تبصرے کرتے سنائی دیں گے۔

پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عامر سہیل کے ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔ طارق سعید اور علی یونس اس

ایکشن کو اردو میں بیان کریں گے۔ پی ایس ایل 9 کے دوران ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹر ہوں گی۔

ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی پورے ایونٹ میں دستیاب ہوگی جبکہ اسٹریمنگ کے معیار میں اضافہ کرنے کےلیے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔

شائقین کو میچوں کے دوران اسکرین گرافکس میں تبدیلی نظر آئے گی جس میں آگمنٹڈ رئیلٹی گرافکس اور پلیئر ویڈیو ہیڈ شاٹس شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News