هفته,  07  ستمبر 2024ء
کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی سب سے اُونچی چوٹی براڈ پیک سر کرلی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کوئٹہ کے کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی سب سے اُونچی چوٹی براڈ پیک سر کرلی،وہ قراقرم سلسلے کی چوٹی سر کرنے والے بلوچستان کے پہلے فرد بن گئے۔

براڈ پیک دنیا کی بارویں اورپاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی ہے،دشوار گزار اوربرف پوش پہاڑی راستوں سےگزرتے ہوئے 20 کیمپ سے چوٹی تک تقریبا 60 گھنٹوں میں منزل تک پہنچے۔

مزیدپڑھیں:افغان کرکٹ سے متعلق شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر راشد خان کا ردعمل

مراد علی کا کہنا ہےکہ پہاڑوں کےدیس میں کوہ پیماوں کی ناقدری ہے،مہم جوئی کے دوران 35لاکھ روپے خرچ ہوئے،دوستوں نے سفری اخراجات برداشت کرنے میں مدد کی۔

بلندوبالا چوٹی سرکرنےکامقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو پیغام دینا ہےکہ اگر جذبہ اور ہمت ہو تو پھر سب کچھ ممکن ہے۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News