هفته,  27 جولائی 2024ء
ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی ان دنوں بھارت میں موجود نہیں ہیں اور وہ جلد ٹیم کو دستیاب بھی نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف آخری 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلانے کی درخواست کی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق ویرات کوہلی کی واپسی کا کچھ علم نہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News