اتوار,  19 مئی 2024ء
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار ہے۔

کپتان مچل مارش نے آج آسٹریلیا میں دستیاب پلیئرز کے ساتھ برسبین میں کیمپ میں شرکت کی۔

مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ مچل مارش بہتر ہو رہے ہیں، فٹنس توقع سے زیادہ سست روی سے بحال ہو رہی ہے، ان کو آئی پی ایل سے باہر ہوئے کافی وقت ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات ، کیابات ہوئی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ 

اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں تقریباً ایک ماہ کا وقت ہے، مکمل فٹ ہونے کے لیے کافی وقت ہے، 2 ہفتے وہ مزید بولنگ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News