هفته,  18 مئی 2024ء
پی ایس ایل 10 کے میچز کب اور کہاں ہونگے ؟

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پی ایس ایل ٹین کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔اگلےبرس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے باعث ایونٹ 7 اپریل سے 20 مئی تک کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زی صدارت پی ایس ایل فرنچائزز کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔

دورہ آئر لینڈ سے قبل کرکٹرز کی پریکٹس، بیٹنگ کی بڑی خامی کی نشاندہی

اجلاس میں چیمپئینز ٹرافی کی وجہ سے لیگ تاخیر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا اور لیگ کو 7 اپریل سے 20 مئی تک کرانے کی تجویز دی گئی۔

مجوزہ شیڈول کمرشل، لاجسٹک اور فرنچائزز سے مشاورت کے بعد تجویز کیا گیا۔ جبکہ لیگ کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News