هفته,  04 مئی 2024ء
پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سےجناح سٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب شروع

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ نے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں لائٹس اور کرسیوں کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

پاکستان 6 جون کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو میں سعودی عرب کی میزبانی کرے گا جس کے لیے پی ایس بی نے جناح اسٹیڈیم میں نئی لائٹس لگانا شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جناح سٹیڈیم میں 225 لائٹس لگائی جائیں گی جو فیفا کے قوانین کے مطابق ہوں گی۔

اس کے علاوہ وی آئی پی انکلوژرز میں 300 سے زائد نئی کرسیاں بھی لگائی جائیں گی، اے ایف سی کا وفد میچ سے قبل جناح اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے آئے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News