هفته,  04 مئی 2024ء
وقاریونس کے بھائی کیساتھ منگنی کیسے ہوئی ؟عالیہ ریاض نے بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حال ہی میں وقار یونس کے بھائی اور معروف کمنٹیٹر علی یونس کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے والی قومی ویمن ٹیم کی آل راونڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ  میرے اور علی یونس کے مشترکہ دوست نے رشتے کی بات چلائی جو میرے گھر والوں کو بھی سمجھ میں آئی اور ہماری منگنی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ ریاض کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کے ہم سفر ایسا ہو جو مجھے سپورٹ کرے، علی یونس بھی کرکٹ کی فیلڈ سے جڑے ہوئے ہیں اور مجھے انکی سپورٹ حاصل ہے ، منگی کے بعد سے بہت زیادہ خوش ہوں، منگنی سے قبل علی یونس سے ایک دو ملاقاتیں ہوئیں  لیکن گھر والوں نے معاملات طے کئےہیں ۔ عالیہ سے جب پوچھا گیا کہ انہیں عیدی مل گئی ہے ؟ جس پر کھلاڑی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عید کا تحفہ پہنچ چکا ہے، ابھی میں کیمپ میں ہوں گھر جائونگی تو گھر والوں کے ساتھ مل کر دیگر تیاریاں کرونگی

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کو تاریخی شکست دی تھی،ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، عالیہ حمزہ کی بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات

عالیہ ریاض اس وقت ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے لگنے والے کیمپ میں شریک ہیں اور اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ ویسٹ کے خلاف انڈیز سیریز کے لئے لڑکیوں کی بھرپور تیاری ہے ، کوشش ہوگی کے نیوزی لینڈ سے کامیابی کے مومنٹم کو لیکر آگے چلیں ، ون ڈے سیریز کو جیتنے کی خواہش ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News