اتوار,  08  ستمبر 2024ء
اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تین ماہ قبل شادی کرلی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں انہوں نے اداکار شہود علوی کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شادی کی تصدیق کی۔جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی اور ان کے نکاح کے گواہ شہود علوی ہی تھے۔

جویریہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی عنزیلہ عباسی نے ہی انہیں شادی کا مشورہ دیا تھا،شادی کرنے میں تاخیر اس لئے کی کیونکہ پہلے ان پر زیادہ ذمہ داریاں تھیں۔ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے2 ماہ قبل اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ان کا ہاتھ ایک مردانہ ہاتھ میں تھا اور انہوں نے انگلی میں انگوٹھی پہن رکھی تھی، اداکارہ نے اس تصویر پر کچھ واضح کیپشن تحریر نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: قلعہ عبداللہ:پسند کی شادی کرنیوالے جوڑےکو گرفتار کرلیا گیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News