هفته,  27 جولائی 2024ء
عمران خان کے ساتھ کئی مرتبہ شراب پی ہے، اداکار کا انکشاف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ عمران خان کے ساتھ شراب پی ہے لیکن خان صاحب نے کبھی ایک ڈرنک سے زیادہ نہیں پی۔

ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے بہروزسبزواری نے کہا کہ ’آخر میں ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، یہ 804 (عمران خان کا قیدی نمبر) جیتے گا آپ لکھ لیں کیوں کہ وہ سچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شوکت خانم میں عمران خان کے ساتھ 24 سال گزارے ہیں۔

ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ’ 08-2007 میں ایم کیو ایم نے کراچی میں عمران خان کا داخلہ بند کر رکھا تھا، تو میں نے خان صاحب سے کہا کہ آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے آپ میڈیا پر الطاف حسین کو کیوں برا بھلا کہتے رہتے ہیں‘۔

بہروز کے مطابق عمران خان نے جواب دیا کہ ’یار تجھے نہیں پتا، یہ بڑے حرامی ہیں اور گالیاں دینے لگے‘۔

اداکار نے کہا کہ میں نے ’انہیں کہا کہ یہ بات ہمیں بھی پتا ہے بہت برے ہیں لیکن آپ کو کہنے کی کیا ضرورت ہے لیکن انہوں نے نہیں سنا حالانکہ میں درست بات کہہ رہا تھا۔ خان صاحب کی خامی یہی ہے کہ ان میں لچک نہیں ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ دوسرا ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ کوکین لیتا ہے، ان کے ساتھ کئی مرتبہ شراب پی ہے لیکن خان صاحب نے کبھی ایک ڈرنک سے زیادہ نہیں پی۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس میں بریت ، عمران خان کا ردعمل سامنے آ گیا

بہروز سبزواری نے کہا کہ جھوٹ بولتے ہیں یہ سب اس کو بدنام کرنا چاہ رہے ہیں لیکن میں انہیں بہت قریب سے جانتا ہوں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News