نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاویدکو گرفتار کرلیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فلک جاویدکو نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فلک جاوید کو لاہور میں  اچھرہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فلک جاوید 2 مقدمات میں مطلوب تھیں،  فلک جاوید پر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کا مقدمہ درج ہے، فلک جاوید پر خاتون سیاستدان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ بھی درج ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پر افسروں کی حوصلہ افزائی، متعدد جرائم میں گرفتاریاں اور قمار بازی کا بازار گرم کرنے والا گرفتار

مزید خبریں