جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
سونا مزید 2300 روپے مہنگا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 82 ہزار 800 روپے کا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی ، مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونی کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا اجس سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 716 ڈالر کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

مزید خبریں