هفته,  04 جولائی 2026ء
بیرونِ ملک مقیم کارکنوں سے متعلق مبینہ فہرستیں سامنے آنے کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ، قطر اور مشرقِ وسطیٰ میں مقیم ایک تنظیم کے سوشل میڈیا حامیوں سے متعلق مبینہ فہرستیں تیار کی گئی ہیں، جن میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے کوائف شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرستوں میں برطانیہ، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم بعض افراد کے سوشل میڈیا کھاتوں اور دیگر معلومات کا ذکر کیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے قانونی مسائل کے حل کیلئے پنجاب بار کونسل اور او پی سی پنجاب کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مزید کھاتوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے ممکنہ قانونی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔

تاہم ان فہرستوں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ کسی بھی فرد کے خلاف کارروائی قانون اور شواہد کی بنیاد پر ہی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں