منگل,  23 جولائی 2024ء
کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جا سکتی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا۔ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے، حلق سے فلک تک غربت ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کب رہا ہونگے؟متوقع تاریخ سامنے آگئی

انہوں نے بتایا کہ آج کوئی فردِ جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا، پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کی یہ درخواست مسترد ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں۔ 1 قبر ہے، مردے 3 ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News