هفته,  27 جولائی 2024ء
جھوٹ پر مبنی نکاح پر خود کو اتنا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں: عون چوہدری

راولپنڈی(روشن پاکستا ن نیوز)رہنما آئی پی پی عون چوہدری کا بانیٔ پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ خود کو پارٹی کا لیڈر کہلاتے ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے جھوٹ پر کرتے ہیں، جھوٹ پر مبنی نکاح پر خود کو اتنا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں ہماری جرح مکمل ہوئی، میں بطور گواہ تھا۔

عون چوہدری نے کہا کہ جج کے سامنے جو میں نے بیان دیا اس پر کل جرح ہوئی، یہ عدت کا کیس تھا، میں اس نکاح کا گواہ تھا، یہ ثابت ہوا کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی، جج کے سامنے مفتی سعید نے اقرار کیا کہ ان کے علم میں عدت کا معاملہ نہیں لایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو درس دیتے ہیں، نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا، بچوں کو کیا سبق مل رہا ہے؟ جن محترمہ سے نکاح ہوا وہ خود مذہب کا لبادہ اوڑھے بیٹھی ہیں۔

رہنما آئی پی پی عون چوہدری کا کہنا ہے کہ مذہب کے لبادے میں ملک کے وزیرِ اعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے گئے، ملک کے ساتھ ایسا مذاق کیا گیا، خوابوں پر ملک کے فیصلے ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خواب کے پیچھے درحقیقت فراڈیوں کا جوڑا فرح گوگی اور جمیل گجر تھے، خواب کی تعبیر یہ ہوتی تھی کہ کسی کو وزیر لگا دیں، بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو جائیں۔

آئی پی پی کے رہنما عون چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تھا پاکستان کے ساتھ گھناؤنا مذاق جو ہم بھگت رہے ہیں، ملک بھگت رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News