بدھ,  04 نومبر 2026ء
امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے مڈٹرم الیکشن میں متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا کی ریاستی اسمبلی سے پاکستانی امریکن اور  ڈیموکریٹ مریم صبیح سینیٹ ڈسٹرکٹ 2 سے  رکن منتخب ہوئیں جب کہ سعود انور کنیکٹیکٹ کے ریاستی سینیٹ ڈسٹرکٹ 3 سے دوبارہ منتخب ہوگئے۔

ٹیکساس میں پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی ریاستی اسمبلی کے رکن دوبارہ منتخب ہوگئے اور انہوں نے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 92 میں 67 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا

رپورٹ کے مطابق پاکستانی امریکن سلیمان لالانی ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 76 سے دوبارہ منتخب ہوگئے، انہوں نے ٹیکساس کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں 67 فیصد ووٹ لیے۔

اس کے علاوہ جارجیا  ڈسٹرکٹ 105 میں پاکستانی امریکن فاروق مغل 60.8 فیصد ووٹ حاصل کرکے ریاستی اسمبلی کی نشست جیت گئے۔

مزید خبریں