بدھ,  04 نومبر 2026ء
جناح گارڈن فیز ٹو میں نالے کی اراضی پر مبینہ قبضہ، سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(راجہ اسرار حسین) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی جناح گارڈن فیز ٹو میں نالے کی زمین پر کروڑوں کے پلاٹ بنا کر غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جناح گارڈن فیز ون کی تاریخ اب فیز ٹو میں بھی دہرائی جا رہی ہے۔ فیز ٹو میں بھی ایک بڑے نالے پر غیر قانونی قبضہ کرتے ہوئے اس پر مٹی ڈال کر اسے فل کیا جا رہا ہے، جو کہ صریحاً قانون شکنی ہے۔اس سنگین غفلت اور غیر قانونی اقدام پر فوری کارروائی کرتے ہوئے صدر کرامت حسین،سیکرٹری واجد نسیم ساہی،منیجر سعد عباسی اور سائیڈ انچارج سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر (FIR) درج کر لی گئی ہے۔

 اسلام آباد: شاہ اللہ دتہ میں سی ڈی اے کی 898 کنال اراضی پر قبضے کا انکشاف

پولیس چھاپے کے دوران صدر کرامت حسین،سیکرٹری واجد نسیم ساہی اور منیجر سعد عباسی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،جب کہ دیگر 9 ملزمان کو مشینری سمیت موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک ایسا مافیا ہے جس کا دائرہِ کار غیر قانونی طریقوں سے زمینوں پر قبضہ کرنا ہے، اور یہ جہاں بھی جاتے ہیں اسی طرح کی قانون شکنی میں ملوث ہوتے ہیں۔ایسے عناصر کو روکنا اور ان کا محاسبہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اب دیکھنا یہ ہو گا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور سرکل رجسٹرار کیا کاروائی عمل میں لاتے ہیں۔

مزید خبریں