واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا فی الحال ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں، ایران کے ساتھ امریکا کی پوزیشن مضبوط ہے، لگتا ہے ہمیں وہ سب کچھ مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔
امریکی امداد کی بندش کے ذمہ دار نیتن یاہو ہے: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر گولان
اسرائیلی جماعت ’دی ڈیموکریٹس‘ کے سربراہ یائر گولان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امداد روکنے کے اعلان پر وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یائر گولان نے خبردار کیا کہ امریکی امداد بند ہونے سے اسرائیل کو شدید نقصان پہنچے گا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دفاعی اخراجات پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اور اسے اپنے ہتھیاروں کے ذخائر دوبارہ بھرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نےکہا کہ طویل جنگ کے باعث اسرائیل کی فضائی دفاعی صلاحیتیں بھی کمزور ہوچکی ہیں اور امریکی امداد کا خاتمہ نیتن یاہو کی ایک اور بڑی ناکامی ہے۔
گولان کے مطابق ایک ذمہ دار وزیراعظم کو امریکی امداد بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، نہ کہ اسے بند ہونے دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اسرائیل کو سکیورٹی اور معاشی بحران کی جانب دھکیل رہے ہیں اور ملک کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔











