منگل,  03 نومبر 2026ء
بلوچستان، سیکیورٹی فورسز آپریشنز، 1 جوان شہید،17 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 25 سالہ جوان حکمت اللہ شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یکم نومبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کچھی اور خاران میں کارروائیاں کی گئیں۔ ضلع کچھی کے علاقے سنی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی شہر میں ناکہ بندی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری کارروائی ضلع خاران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کی گئی، جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گرد مارے گئے۔ اس آپریشن کے دوران سپاہی حکمت اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید سپاہی کی عمر 25 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا اسپانسرڈ، افغان طالبان رجیم بھارت کی پراکسی ہے،ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو کامیابی پر خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کچھی اور خاران میں فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں سترہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ۔

وزیراعظم کا ضلع خاران میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے سپاہی حکمت اللہ کو خراج عقیدت وزیراعظم کی شہید حکمت اللہ کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔

عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں : وزیراعظم کا عزم کا اظہار۔

مزید خبریں