اسلام آباد(محب) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسپین کے شہر تولیدو میں دو ٹرینوں کے تصادم کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز، اسپین کے عوام اور حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔
اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کا تصادم، 30 افراد ہلاک
وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں اسپین کے ساتھ کھڑا ہے۔
شہباز شریف نے اس افسوسناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسپین کے عوام کے لیے یکجہتی کا پیغام دیا۔











