جمعرات,  01 اکتوبر 2026ء
مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی: وزیر خزانہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز)  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہرکررہے ہیں، ایف بی آر کی طرف سے بھی خوش آئند خبریں سامنے آئی ہیں، ایف بی آر نے ستمبر کے ہدف سمیت  پہلے سہ ماہی کے ٹارگٹ بھی حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی سمت درست، پائیدار استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، اس سال کے آخر تک ہماری ریٹنگ بی پلس ہوجائے گی، نئی معیشت، اے آئی  اور ویب تھری پوائنٹ او پر کام کرنا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں، ترکیہ اور سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آرہے ہیں، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک میں  سیاسی استحکام کے لیے بیٹھ کر بات کریں اور آگے بڑھیں، ایک دن معیشت کا رکنا 120 ارب کا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار اور کارپوریٹ طبقہ کب تک بوجھ اٹھائے گا، اب ہمیں انفورسمنٹ کی جانب جانا ہوگا، زرمبادلہ ذخائر بلند ترین 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں لے آئے تھے یہ ایران امریکا جنگ سے بڑھی۔

مزید خبریں