بدھ,  09  ستمبر 2026ء
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن نے مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف کو نااہل قرار  دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامدرضا اورعبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل ہیں۔

آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تاریخ میں ‘فارم 47 پلس’ کے نام سے یاد رکھے جائیں گے، شرجیل میمن

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں ارکان عام انتخابات، ضمنی الیکشن، سینیٹ اور مقامی حکومت کے انتخابات لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔

مزید خبریں