کراچی(روشن پاکستان نیوز) میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے دوست کراچی آنا چاہتے ہیں تو آجائیں ، ایک بات یاد رکھیں کہ پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔
گزری میں کمیونٹی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں مرتضٰی وہاب نےکہا کہ انہیں پی ٹی آئی کے لوگوں سے کوئی اختلاف نہیں، جب کوئی جلسہ یا مجمع ہوتا ہے تو انتظامیہ اس کے لیے کام کرتی ہے، پیپلزپارٹی کا جلسہ بھی ہو تو کنٹینرز لگائے جاتے ہیں۔
مرتضٰی وہاب نےکہا کہ کمیونٹی سینٹرز کا شمار بھی بنیادی سہولتوں میں ہوتا ہے، بڑے لوگ اور صاحب حیثیت افراد بڑے بڑے لان میں اپنے پروگرام کرلیتے ہیں، عام آدمی کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوتا، جس پر ہم اب بڑے پیمانے پرکام کر رہے ہیں، ہم شہریوں کے لیے مزید کمیونٹی سینٹرز بنائیں گے۔
کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی، دو اشتہاری ملزمان گرفتار
میئر کراچی کا کہنا تھا اس وقت پاکستان کا واحد بڑا شہرکراچی ہے جہاں بلدیاتی حکومت فعال ہے، ماضی میں جنہوں نے شہر کا بیڑا غرق کیا، انہیں بھی آج الگ انتظامی یونٹ چاہیے۔











