تہران(روشن پاکستان نیوز) پنشرز کی سہولت کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ متعارف کرایا گیا ہے نادرا کن اداروں کے ملازمین کو یہ سہولت فراہم کر رہا ہے۔
بزرگ پنشنرز کی سہولت کے لیے اب نادرا انہیں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت مفت فراہم کر رہا ہے، جس کے تحت اب بزرگ اہل پنشنرز نادرا آفس آئے بغیر گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی یہ تصدیق کرا سکیں گے۔
نادرا نے اب وضاحت کر دی ہے کہ کن سرکاری اداروں کے پنشنرز پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ، طلبہ کیلیے بڑی خوشخبری
نادرا نے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ نادرا کی جانب سے ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (وفاقی و صوبائی اکاؤنٹنٹس جنرل) اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر سے پہلے فیز نادرا نے معاہدہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں مسلح افواج کے ملازمین اور اس کے ساتھ ہی چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی صوبائی وزارتوں کے وہ ملازمین جو پراونشل اکاؤنٹنٹ جنرل کے ماتحت آتے ہیں، فی الحال انہیں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔
نادرا کی جانب سے پنشنرز کے لئے دی گئی پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے مکمل نادرا پوڈکاسٹ اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں۔











