اتوار,  19 جولائی 2026ء
نورین نیازی این سی سی آئی اے کے ریڈار پر آگئیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) معرکہ حق پر متنازع بیان دینے پر عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ریڈار پر آگئیں۔

این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں 20 جولائی کو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں این سی سی آئی اے نے کہا کہ نورین نیازی نے سوشل میڈیا پر جھوٹی، توہین آمیز اور اشتعال انگیز باتیں کیں، ان کی باتوں کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنا، اور جھوٹے بیانیے کا فروغ تھا۔

آج عمران خان کی ہمشیرہ کا معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ معرکہ حق افواج پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا۔

فارورڈ بلاک نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ مودی چاہتا تو دو منٹ میں فکس کر دیتا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ نہیں کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔

مزید خبریں