اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر کی مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ انتخابی سرگرمیوں کے لیے مختلف حلقوں میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کو میرپور کے حلقوں ایل اے-1، ایل اے-2، ایل اے-3 اور ایل اے-4 کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی قیادت کی ہدایت پر بلال اظہر کیانی آج میرپور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ انتخابی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔











