اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے مطابق چار مختلف کارروائیوں کے دوران 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.65 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
شکارپور روڈ، ضلع سکھر کے قریب ایک مسافر وین سے 15 کلوگرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری کارروائی میں رسالپور، ضلع نوشہرہ کے قریب تین خواتین کے قبضے سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار
اسی طرح کینال روڈ، ضلع فیصل آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 50 گرام کوکین بھی برآمد ہوئی۔
اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔










