اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
افغان سرزمین سے پاکستان مخالف دہشت گردی کے خاتمے میں عالمی برادری کردار ادا کرے: اسحاق ڈار
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ میزائل تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے ‘فتح-4’ توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔











