اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے علاوہ لاہور،گوجرنوالا، منڈی بہاءالدین، جہلم، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکوں پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔











