ہر میت سنگھ کے خلاف مقدمہ اور وارنٹ گرفتاری، نیشنل پریس کلب کی شدید مذمت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے سینئر صحافی ہر میت سنگھ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کی جانب سے درج مقدمے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی اور گورننگ باڈی کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں اور ایسے اقدامات آزادی صحافت کے خلاف ہیں۔

بیان کے مطابق ہر میت سنگھ کا مؤقف ہے کہ انہیں عدالت کی جانب سے نہ کوئی نوٹس موصول ہوا اور نہ ہی پیشی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اس کے باوجود ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا باعث تشویش ہے۔

سینیئر صحافی و ممبر نیشنل پریس کلب شہزاد انور ملک کی ممانی انتقال کر گئیں

نیشنل پریس کلب کی قیادت نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے اور صحافیوں کے خلاف اس نوعیت کی کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل پریس کلب صحافی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

مزید خبریں