اتوار,  17 مئی 2026ء
سینیئر صحافی و ممبر نیشنل پریس کلب شہزاد انور ملک کی ممانی انتقال کر گئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر شہزاد انور ملک کی ممانی، زوجہ ملک عبدالرشید، طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گاؤں آعوان پورہ، کڑیانوالہ، ضلع گجرات میں ادا کی جائے گی، جہاں عزیز و اقارب، صحافتی برادری اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

صحافتی و سماجی حلقوں نے شہزاد انور ملک سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں: سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں ملک شبیر حسین کا ختم قل شریف آج گجرات میں منعقد

مزید خبریں