اسلام آباد(محب) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ناراضی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اجلاس کے دوران اظہارِ رائے کا موقع نہ ملنے پر علی امین گنڈاپور ناراض ہوگئے اور اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق میزبان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو دوبارہ اجلاس میں شرکت کی بار بار دعوت دی گئی، تاہم انہوں نے دعوت قبول نہیں کی اور اجلاس میں واپس آنے سے گریز کیا۔
پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال
واقعے کے بعد پارٹی کے اندرونی اختلافات اور کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں کے درمیان رابطوں کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور علی امین گنڈاپور کا باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔











