کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں جوہر آباد تھانے کی حدود میں شہری کے اغوا کے بعد قتل اور صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم ملیر جیل سے فرار ہوگیا
کراچی کےضلع ملیر کی جیل سےقتل اوراغوا میں ملوث قیدی لاپتہ ہوگیا،ملیر جیل میں معرکہ حق سے متعلق تقریب کےبعدگنتی کی گئی توایک قیدی کم نکلا،ملزم نوید عرف پولکا کو چند روزقبل ہی جوہر آبادپولیس نےگرفتارکیا تھا،ملزم کی نشاندہی پرایک مغوی کی لاش بھی برآمد کی گئی تھی،ملزم نوید نے ریحان نامی تاجر کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔
یادرہےکہ گزشتہ سال ملیرجیل سے دو سوسےزائد قیدیوں کےفرار کےبعد سیکیورٹی بڑھائی گئی تھی۔پولیس حکام کےمطابق مذکورہ مفرور قیدی نویدماضی میں صحافی ولی بابرقتل کیس کے الزام میں بھی گرفتار ہوا تھا، ولی بابر قتل کیس میں ملزم عدم شواہد پر بری ہوا تھا۔
لاہور: سندرکے علاقے میں 2 بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، تین ملزمان گرفتار











