لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے سندر میں 2 بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 7 مئی کو پیش آیا جہاں گھریلو ملازمہ 2 بہنوں کو زبردستی فلیٹ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیاں بس اسٹاپ پر رکشہ کا انتظار کررہی تھیں، متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت محی الدین، ناصر اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، 44 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بہنوں کی عمریں 27 اور 21 سال بتائی گئی ہیں، ملزمان نے دونوں لڑکیوں کو بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔











