منگل,  21 اپریل 2026ء
پشاور: شادی میں آتش بازی پر دلہا گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پشاور میں ایک شادی کی تقریب اس وقت غیر متوقع رخ اختیار کر گئی جب آتش بازی کرنے پر دولہا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں پیش آیا، جہاں شادی کے دوران کی جانے والی آتش بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیا۔

پولیس حکام کے مطابق اعلیٰ افسران کی ہدایت پر ایس ایچ او شیریار خان نے موقع پر چھاپہ مارا اور دولہا کو تقریب سے ہی حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دولہا اس وقت اسٹیج پر موجود تھا اور مہمانوں سے مبارکباد وصول کر رہا تھا کہ اچانک پولیس پہنچ گئی اور اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

چھاپے کے دوران پولیس کی موجودگی دیکھ کر مہمانوں میں افراتفری پھیل گئی، جبکہ کچھ افراد موقع سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد میں ہنی ٹریپ کے ذریعے 29 لاکھ روپے کا فراڈ، ملزمان گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ شادیوں میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس نے شہریوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ تقریبات کے دوران قانون کا خیال رکھیں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں