هفته,  27 جولائی 2024ء
نواز شریف ہار تسلیم کرلیں،جے یوآئی کے مدمقابل امیدوارمفتی کفایت کا مشورہ

مانسہرہ (روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کی نشست این اے 15 سےجمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بھی شکست تسلیم کرلینی چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ این اے 15 کا امیدوار تھا میں کنٹرول روم میں موجود تھا رزلٹ کو قریب سے دیکھا ہے اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشن پر ہمارے ایجنٹ موجود تھے ہمیں کسی قسم کی ایسی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس سے الیکشن مشکوک ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں زیادہ جوش نظر آرہا تھا، پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نکلا ہے اس وجہ سے آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان نے کامیابی حاصل کی ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے ، اگر عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو یہ ملک سالمیت پر بہت بڑا سوال ہو گا ۔ میری رائے تو یہی ہے کہ فارم 45 ، فارم 46 اور فارم 47 کو دیکھ لیا جائے تو شہزادہ محمد گستاسپ خان ونر ہیں اور یہ ان کا حق بھی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو بھی شکست تسلیم کرنی چاہیے، ان کا کیس بہت کمزور ہے۔ میں اپنی ہار کو قبول کرتا ہوں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News