اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کاربن مارکیٹ میں ٹریڈنگ میں سندھ سب سے آگے ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے اظہارمسرت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ حکومت نے موسمیاتی تغیروتبدل کے حوالے سے مثالی اقدامات شروع کیے ہیں۔
سینئر رہنما سحرکامران نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں موسمیاتی تغیروتبدل کے حوالے سے مثالی اقدامات شروع کیے ہیں، جن میںالیکٹرک اور بائیو سی این جی بسیں، سیلاب سے محفوظ گھروں کی تعمیر، نہروں کی لائننگ اور پانی ذخیرہ کرنے والے ڈیم شامل ہیں۔
https://x.com/seharkamran/status/1819775346205483502?s=48&t=wd8WySSOvpzdjiNNn0y62w
انہوں نے کہاکہ جدید کاشتکاری کے مختلف طریقہ کار بھی اپنائے جارہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے سندھ حکومت کو ٹیگ کرتے ہوئے بہترین ان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔











